امریکہ میں بچی کی پٹائی کرنے والی اسکول ٹیچربرطرف

واشنگٹن ،2مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست کینساس میں ایک ٹیچرنے بچی کو لات ماری، اسے بری طرح دبوچا اور گھسیٹا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو نے خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکلوا دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بچی نے اپنی والدہ کی تصویر بنائی تھی جو اسے مل نہیں رہی تھی جس کی وجہ سے وہ پریشان اورافسردہ تھی۔ بچی نے لائبریری میں شرارت نہیں بلکہ بچکانہ طور پر خود کو شیلف کے اندر چھپا لیا۔ خاتون ٹیچرکرسٹل اسمتھ نے 5 سالہ بچی کو ایسا کرنے پر پہلے بری طرح دبوچا اور لائبریری سے سب کے جانے کے بعد اسے لات ماری۔ واقعہ کی ویڈیو کے بعد خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ حکام اور ماہرین کا کہنا ہے ٹیچر کو قانونی معاملات اور سزاء کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے ۔