امریکہ میںایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش

واشنگٹن۔ 30ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ماں باپ کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ امریکی ریاست ’’یوٹا‘‘کی رہائشی ایشلے گارڈنر نے بیک وقت چار بچوں کوجنم دے دیا ہے۔ چاروں لڑکیاں ہیں۔ ان چاروں میں سے دو ، دو بچیاں ہم شکل ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے ایسی ولادتوں کا تناسب 7کروڑ میں سے ایک ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان 4میں ایک بچی کا وزن 2پاؤنڈ سے کم ہے جبکہ دیگر 3 کا وزن 2پاؤنڈ سے زائد ہے۔