امریکہ برطانیہ کے درمیان ہوابازی کے شعبے میں معاہدہ

واشنگٹن، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور برطانیہ کے نمائندہ وفد نے دو طرفہ ہوا بازی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا ہے جو بریکزٹ کے بعد نافذ ہوں گے اور موجودہ امریکہ-یورپی یونین معاہدہ برطانیہ پر لاگو ہو گا۔امریکی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے28نومبر کو دوطرفہ ہوائی نقل و حمل کے معاہدے پر مذاکرات مکمل کر لی ہے اور وہ تب نافذ ہوگا جب امریکہ یورپی یونین ہوائی نقل و حمل معاہدہ برطانیہ پر لاگو ہوگا۔ریلیز میں بتایا گیا کہ معاہدہ امریکی ہوائی بازی صنعت کو برطانیہ میں رکاوٹ کے بغیر فضائی خدمات فراہم کرنے کی اجازت دے گا۔ریلیز میں کہا گیا کہ معاہدے میں تمام کارگو سروس کے مواقع کھولنے کا بھی التزام ہے اور برطانوی غیرملکی علاقوں اور تاج پر انحصار کرنے والوں کو شامل کرتا ہے ۔واضح رہے کہ برطانیہ کے شہریوں نے جون 2016 میں ایک ریفرنڈم میں یورپی یونین کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا جس کا اخراج مارچ 2019 کے اواخر تک ہوگا۔