امریکہ :ایلزبتھ وارن کی صدارتی انتخاب لڑنے کی تیاریاں

واشنگٹن 31 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینیٹر ایلزبتھ وارن نے امریکی صدارتی انتخاب لڑنے کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ انہیں امید ہے کہ ایک مقبول عام جہد کار کی ان کی شناخت کی وجہ سے وہ ڈیموکریٹک پارٹی سے صدارتی امیدوار بن سکتی ہیں ۔ یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی میں تقریبا دو درجن امیدوار صدارتی انتخاب کیلئے کوشش کرسکتے ہیں۔ مسا چسٹس کی ڈیموکریٹ رکن اب تک کی اپنی پارٹی کی سب سے اہم رکن ہیں جنہوں نے اس طرح کی پہل کی ہے ۔ ایلزبتھ وارن اس وقت قومی منظر نامہ پر ابھر کر آئیں جب انہوں نے ایک دہے قبل معاشی بحران کے دوران صارفین کے مفادات کے وسیع تر تحفظ کیلئے جدوجہد کی تھی اوروہ فوری پارٹی کی اہم قائدین کی صفوں میں شامل ہو گئی تھیں۔ اب ایلزبتھ وارن ایک صدارتی امکانی امیدوار کی حیثیت سے پارٹی کے بنیادی قائدین کو رجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ وہ ملک کے معاشی مسائل پر اور خواتین کی ترقی پر اظہار خیال کر رہی ہیں۔