امت محمدیہ پرنسل انسانی کی اصلاح کی ذمہ داری

ہفتہ واری اجتماع سے مولانا محمد ممشاد علی صدیقی کا خطاب

حیدرآباد 31 مارچ ( پریو نوٹ ) اللہ تعالی اپنے بندوں کی ہدایت و سعادت کیلئے انبیاء کرام کو مبعوث فرماتا رہا ہے اور آخری نبی سید المرسلین خاتم النبین ﷺ ہیں۔ آٖ ؐ کا مقصد بعثت کتاب الہی کی تلاوت کتاب و حکمت کی تعلیم، خلق خدا کی ظاہری و باطنی اصلاح، اب جبکہ ہادی عالمؐ کے بعد کوئی نبی اور سول نہیں آئے گا، تو یہ اصلاح کی ذمہ داری علماء اولیاء صوفیاء کے سپرد ہوئی۔ اس لئے سارے نسل انسانی کی اصلاح و تعلیم تربیت کی فکر امت محمدیہ پر آپڑی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد ممشاد علی صدیقی نائب امیر تنظیم الامور نے تنظیم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات کے ہفتہ واری اجتماع منعقدہ سیف کاملکس بہادر پورہ سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں جہاں بہت برائیاں ہیں وہیں ایک اہم برائی بچی کی ولادت پر خفگی کا اظہار اور مسرت کا اظہار نہ کرنا ہے حالانکہ آقائے دو جہاں نے لڑکی کی ولات نزول رحمت بتایا ہے اور گویا ایک لڑکی کی صحیح تعلیم و تربیت اور ان کو ازدواجی زندگی سے وابستہ کردینے پر جنت کی بشارت سنائی ۔ مولانا نے کہا کہ اگر ہم نے اپنی اولاد کو دین کے بنیادی اصول کی تعلیم نہیں دی تو پھر اللہ تبارک و تعالی کے سامنے بروز حشر جوابدہی کیلئے تیار ہوجائیں جو ہم سے سوال فرمائے گا کہ تم نے بچوں کو کیا تعلیم دی اور کیا ادب سکھلایا ۔ مولانا اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات کا مقصد صالح معاشرہ کی تشکیل، اولاد کی تربیت پر خصوصی توجہ اور ہر کس و ناکس کو فرائض دین سے روشناس کرانا ہے ۔ مولانا جاوید توثیق القاقسمی کی تلاوت سے اجتماعی کا آغاز عمل میں آیا اور اخیر میں مولانا محمد بدیع الدین نقشبندی نے دعاء کی ۔ علماء کرام و دیگر احباب کی بڑی تعداد موجود تھیں۔