امتحان میں ناکامی کے خوف سے طالب علم کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /31 مارچ (سیاست نیوز) امتحان میں ناکامی کے خوف سے دلبرداشتہ ایک طالبعلم نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 16 سالہ سائی کمار جو ستیناپورم علاقہ کے ساکن سرینواس کا بیٹا تھا ۔ یہ طالب علم جاریہ 10 ویں امتحانات میں شریک تھا اور اس کو اپنی ناکامی کا خوف تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔