امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری میں داخلہ کیلئے اہلیتی امتحان

آن لائن ادخال فارم کی آخری تاریخ میں 14مارچ تک توسیع
حیدرآباد۔/28فبروری، ( پریس نوٹ ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2015-16 کیلئے گریجویشن میں داخلہ کیلئے اہلیتی ٹسٹ میں شرکت کیلئے آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ میں 14مارچ تک توسیع کیا ہے۔ ایسے امیدوار جنہوں نے انٹر میڈیٹ یا اس کے مماثل امتحان میں ناکام ہیں انٹرنس میں شرکت کے ذریعہ ڈگری میں داخلہ کے اہل ہیں۔ یہ ٹسٹ ڈگری سال اول میں داخلہ کیلئے رکھا گیا ہے۔ امیدوار کی حد عمر یکم جولائی 2015کو 18سال مکمل رہنا چاہیئے۔ آن لائن ادخال درخواست کے موقع پر امیدوار کو چاہیئے کہ وہ اہلیتی امتحان میں شرکت کے مرکز کا انتخاب کریں۔ اس کے علاوہ انہیں چاہیئے کہ وہ اپنے قریبی سنٹر سے رجوع ہوکر متعلقہ دستاویزات کے ساتھ پاسپورٹ سائز فوٹوز کو پیش کریں۔ اس کے علاوہ آن لائن ادخال درخواست کے موقع پر بھی فوٹوز کو ویب سائٹ پر اپ لولا ڈ کریں۔ آن لائن فرنچائیز پر 200روپئے فیس مقر ر کی گئی ہے۔ تاہم آن لائن فرنچائیز سنٹرس پر 210روپئے فیس ادا کرنا ہوگا۔ یونیورسٹی کے ویب سائٹbraouonline.in سے ماڈل پرچہ اور دیگر تفصیلات ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اہلیتی امتحان 12اپریل کو تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے تمام مراکز پر بیک وقت صبح 10تا 12:30 بجے دن منعقد ہوگا۔