امارات کے صدر شیخ خلیفہ کی شکار کیلئے پاکستان آمد

اسلام آباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آج متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النعھیان سے ملاقات کی اور اس دوران باہمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ متحدہ عرب امارات کے صدر فی الحال سیر و شکار کے لیے پاکستان کے دورہ پر پہونچے ہیں ۔ نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ہی خوشگوار تعلقات برقرار رکھا اور باہمی تعاون کا احترام کیا ۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی برادری کی مدد کے لیے شیخ خلیفہ سے اظہار تشکر بھی کیا ۔۔

خودکش حملہ آور مسجد کے امام کا بیٹا
کراچی 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بم حملہ آور جس نے پاکستان کے انتہائی دلیر انسداد دہشت گردی افسر کو ہلاک کیا ، کی شناخت ایک مسجد کے امام کے بیٹے کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
میڈیا میں گشت کررہی خبروں کے مطابق جہاں ایس پی نیاز کھوسہ کا حوالہ دیا گیا ہے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ حملہ آور نعیم اللہ کو اُس کے فنگر پرنٹس کی وجہ سے شناخت کیا گیا جس نے جمعرات کے روز ہلاکت خیز حملہ کیا تھا جو دینی مدرسہ کا ایک طالب علم تھا اور اُس کے والد رفیع اللہ مسجد جامعہ صدیقیہ کے امام و خطیب کے علاوہ کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں چلائے جارہے ایک مدرسہ کے منتظم بھی تھے۔