امارات کی خلائی ایجنسی کے وفد کا اِسرو کا دورہ

دوبئی 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کی اسپیس ایجنسی کے ایک وفد نے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کا دورہ کیا تاکہ دونوں ممالک کی اسپیس آرگنائزیشن کے درمیان تعاون کے موضوع پر اہم بات چیت کی جائے۔ امارات کے وفد کی قیادت خلیفہ ال رمیشی جو یو اے ای اسپیس ایجنسی کے صدرنشین ہیں اور ڈائرکٹر جنرل محمد ناصر الاحبی نے کی۔سرکاری وام خبررساں ایجنسی نے یہ بات بتائی۔ جس کے مطابق دونوں ممالک کی حکمت عملی شراکت داری کے ذریعہ علاقائی اور بین الاقوامی تعاون قائم کریں گے۔