الیکشن کمیشن کے خصوصی مرکزی مبصر کی حیدرآباد میں آمد

حیدرآباد ۔ 31 مارچ (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا کے خصوصی مرکزی مبصر اور سابق بی ایس ایف ڈپٹی جنرل کے ایس شرما ہفتہ کے دن حیدرآباد پولیس کمشنر آفس پہنچے جہاں سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے ان کا خیرمقدم کیا اور لوک سبھا انتخابات کیلئے پولیس انتظامات سے واقف کرایا۔ کمشنر پولیس نے الیکشن کمیشن کے مبصر کو واقف کرایا کہ حیدرآباد میں جرائم میں کمی ہوئی ہے۔ کمشنر پولیس نے SHE ٹیموں کے بشمول شہریوں کی مدد کیلئے شروع کئے گئے مختلف اقدامات سے الیکشن کمیشن کے مبصر کو واقف کرایا۔