الیکشن کمیشن کے حکم پر مایاوتی کا انتخابی جلسہ منسوخ

مسلم رائے دہندوں کو بی جے پی امیدوار کی دھمکی
نئی دہلی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)چند دن قبل مرکزی وزیر اور سینئر بی جے پی قائد مینیکا گاندھی نے کہا تھا کہ وہ مختلف دیہاتوں کو بی جے پی کی تائید میں حاصل ہونے والے ووٹوں کی بنیاد پر زمرہ بندی کریں گی اور ترجیحی بنیادوں پر ان دیہاتوں کو ترقی دیں گی۔ وہ پیلی بھیت میں اپنے فرزند ورون گاندھی کے ساتھ انتخابی جلسہ سے خطاب کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’’جس دیہات کو 80% ووٹ ملیں ، اسے A، 60% ووٹ والے دیہات B ، 50% ووٹ والے دیہات C زمرہ میں شامل کئے جائیں گے اور A زمرے کے دیہاتوں کی ترقی کی تکمیل کے بعد B اور C زمرے کے دیہاتوں میں علی الترتیب ترقیاتی کام کئے جائیں گے۔ کسی کو بھی D زمرے میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔ کیونکہ یہاں کوئی کام نہیں ہوگا۔ مینیکا گاندھی کو 15 اپریل سے فرقہ وارانہ بنیاد پر دھمکیاں دینے پر امتناع عائد کیا گیا ہے۔