الیکشن کمیشن کی وزیر اعظم نریندرمودی کو ایک اور کلین چٹ

نئی دہلی 4 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی گجرات میں کی گئی ایک تقریر کیلئے بھی کلین چٹ دیدی ۔ اس تقریر میں مودی نے کہا تھا کہ حکومت ہند نے پاکستان کو مجبور کردیا تھا کہ وہ ہندوستانی پائلٹ کو رہا کردے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مودی کو یہ چھٹی مرتبہ دی گئی کلین چٹ ہے جس کی شکایات اپوزیشن نے درج کروائی تھیں۔