الیکشن کمیشن کا 4 ریاستوں کا عنقریب دورہ

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم ڈپٹی الیکشن کمشنر کی زیرقیادت مغربی بنگال، آسام، تریپورہ اور منی پور کے ایک قصبہ کا دورہ کرے گی۔ اِس دورے کی تاریخ کا ہنوز تعین نہیں کیا گیا ہے اور اِس کے بارے میں کسی قسم کی پیش قیاسی بھی قبل ازوقت ہوگی۔