الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی خلاف ورزی: یچوری

نئی دہلی۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے آج کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کے مطالبہ کو مسترد کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ کیا ہے وہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بالکل برعکس ہے۔ یچوری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو جائزہ لینے کی عادت ڈالنی چاہئے اور رائے دہندوں کی رائے کو کاغذی رائے سے تقابل کرنا چاہئے۔ اسے سپریم کورٹ کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے کیوں کہ وہ بھی ایک دستوری ادارہ ہے۔