الیکشن کمیشن نے کرناٹک کے وزیر داخلہ کو پریس کانفرنس سے روک دیا

بنگالورو ۔ 17اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک غیرمعمولی قدم کے طور پر انتخابی حکام نے کرناٹک کے وزیر داخلہ این بی پاٹل کو پریس کانفرنس کرنے سے یہ کہتے ہوئے روک دیا کہ اس سے ضابطہپ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی۔ وزیر جو ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن ’ بی ایل ڈی ای کے صدرنشین بھی ہیں نے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا تھا تاکہ بی جے پی کے سرکاری ٹوئیٹر ہینڈل پر آئی اطلاعات کی وضاحت کی جاسکے ۔ اس اطلاع میں کہا گیا تھاکہ سونیاگاندھی نے کرناٹک میں لنگایت طبقہ کو تقسیم کرنے کی سازش کی ہے۔