الیکشن کمیشن نے تیسرے مرحلہ کیلئے انتخابی اعلامیہ جاری کردیا

نئی دہلی 28 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن نے آج ملک میں 23 اپریل کو لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلہ کیلئے اعلامیہ جاری کردیا ۔ اس مرحلہ میں 115 حلقوں کا احاطہ کیا جائیگا جو ملک کی 14 ریاستوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ نشستیں گوا ‘ گجرات ‘ کیرالا ‘ دادرا اور نگر حویلی ‘ دمن اور دیو اور پانڈیچیری میں واقع ہیں۔ اترپردیش ‘ بہار اور مغربی بنگال میں عام انتخابات کے تمام سات مراحل میں رائے دہی ہوگی ۔ الیکشن کمیشن کے بموجب تیسرے مرحلے میں جن حلقوں میں رائے دہی ہوگی ان میں مراد آباد ‘ رامپور ‘ سمبھل ‘ فیروزآباد ‘ مین پوری ‘ ایٹاہ ‘ بدایوں ‘ آنولہ ‘ بریلی اور پیلی بھیت شامل ہیں ۔ جموںو کشمیر کے اننت ناگ حلقہ میں بھی اس مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔