الیکشن کمیشن نوڈل آفیسر مغربی بنگال میں لاپتہ

کرشنا گڑھ (مغربی بنگال) ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن کا ایک نوڈل آفیسر جو ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی مشینوں کا انچارج تھا، مغربی بنگال میں گذشتہ 24 گھنٹوں سے زیادہ وقت سے لاپتہ ہوگیاہے۔ 30 سالہ ارنب رائے اپنے سرکاری کوارٹرس سے انتخابی ڈیوٹی کیلئے بتراداس چودھری پالی ٹیکنک کالج جمعرات کی صبح روانہ ہوا تھا لیکن اسی دن دوپہر سے لاپتہ ہوگیا۔ پولیس کے بموجب اس کی گاڑی کالج کے باہر کھڑی ہوئی دستیاب ہوئی۔