الوال میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی جو اکثر خودکشی کرلینے کی باتیں کیا کرتا تھا ۔ جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس کے مطابق 25 سالہ ادے چند جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ اندرا نگر الوال علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھا اور چند روز سے خود کو ہلاک کرلینے خودکشی کرنے کی باتیں کر رہا تھا ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا اور پولیس الوال نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔