البانیہ میں حکومت مخالف مظاہرے 50افراد گرفتار

ترانہ، 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) البانیہ ی کی پولیس نے اتوار کو بتایا کہ ہفتہ کو حکومت کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کے احتجاج کے ودران تشدد کے الزام میں 50 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ریاستی پولیس کے بیان کے مطابق پولیس کے احکامات پر عمل نہ کرنے ، کام پر رہتے ہوئے لوگوں کو قتل، عوامی املاک کو تباہ کرنے ، املاک کو نقصان پہنچانے اور قوانین کو توڑنے کے جرم میں ان لوگوں کی گرفتاری کی گئی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ اپوزیشن پارٹی کے حامیوں نے وزیر اعظم کے دفتر، پارلیمنٹ کا ہیڈکوارٹر، وزارت داخلہ کے ساتھ ساتھ سرکاری اور خانگی مقامات کو کافی نقصان پہنچایا ہے ۔دریں اثنا، ایک انکوائری گروپ پر تشدد احتجاج کے دوران غیر قانونی کاموں میں شامل دیگر مشتبہ افراد کی شناخت کر رہی ہے ۔اس کے ساتھ ہی ریاستی پولیس نے کہا کہ اس احتجاج میں 16 پولیس افسر ان زخمی ہوئے ہیں۔ ہفتہ کو مظاہرہ ختم ہونے کے بعد اہم اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما للجیم بشا نے مظاہرین سے پیر کو بھی حکومت کے خلاف مظاہرہ جاری رکھنے کا اعلان کیا اور انہوں نے اپنے حامیوں اور عام لوگوں سے حکومت کے خلاف ہو نے ولے مظاہرہ میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔