اقوام متحدہ بین الاقوامی یوم عدم تشدد، اردو یونیورسٹی میں تعلیمی مقابلہ کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیور سٹی، نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس ) سیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی یوم عدم تشدد کے سلسلے میں ایک تعلیمی مقابلہ جاتی پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس مقابلہ جاتی تعلیمی پروگرام میں پالی ٹیکنک تا پوسٹ گریجویٹ سطح کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پہلا مقابلہ تشدد کے روک تھام کے لیے نعرہ (Slogan ) نویسی کا تھا جس میں طلبہ نے انفرادی طور پر حصہ لیا ۔ دوسرا مہاتما گاندھی کی زندگی اور ان کے عدم تشدد کے فلسفہ پر مبنی کوئز مقابلہ تھا ۔جس میں چار ،چار طلباء و طالبات پر مشتمل 16 ٹیموں نے شرکت کی ۔ یہ مقابلہ تین مراحل پر مشتمل تھا۔ پہلے مرحلے میں تحریر ی جواب کی بنیاد پر 16 میں سے 10 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔ دوسرے اور تیسرے مراحل کے اختتام پر نتائج کا اعلان کیا گیا ۔ جس میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والی دو ٹیموں کو اول و دوم انعامات سے نواز گیا۔ پہلے مقابلے میں سب سے زیادہ پر اثر نعرہ لکھنے کے لیے محمد امیرالدین ( طالب علم بی ایڈ ) اور شبیہہ ناز (طالبہ ۔ ایم ایڈ ) کو بالترتیب اول اور دوم انعامات سے نوا زا گیا۔ کوئز مقابلہ میں اول اور دوم آنے والی ٹیم کے شرکاء محمد منظر ، محمد آفتاب ، شاداب عالم ، ریاض احمد و دیگر کو انعامات سے نوزا گیا۔ انعامات کی تقسیم، مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد شاہد ( صدر شعبہ ، سو شل ورک ) کے ہاتھوں عمل آئی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک میں این ایس ایس کے قیام کی تاریخ اور اس کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے گاندھیا ئی عدم تشدد کے فلسفہ پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ تشدد سے مراد صرف مار پیٹ ہی نہیں بلکہ بد اخلا قی اور بد کرداری بھی اسی زمرے میں شامل ہیں۔ پروگرا م کے آرگنا ئزرس اور کو آرڈینیٹرس اسرار احمد ، شہپر زماں اور ڈاکٹرمحمد فریادنے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا مقصد یونیور سٹی میں نیشنل سروس اسکیم اور گاندھیائی عدم تشد د فلسفہ کے تئیں طلبہ میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ڈاکٹر محمد ساجد جمال ، ڈاکٹر محمد مشا ہد، ڈاکٹر قیصر احمد، ڈاکٹر شگفتہ پروین ، امتیا ز عالم اور ڈاکٹر انصار نے جج کے فرئض انجام دئیے ۔ ڈاکٹر محمد فریاد ( کو آرڈینیٹر مانو، این ایس ایس ،سیل ) نے کلمات تشکر میں اس مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام طلباء کو مبارک باد دی اور پروگرمس کے کامیاب انعقاد پراین ایس ایس سے وابستہ اسا تذہ و والینٹیرس کی خدمات کی ستائش کی۔ ابتداء عابد رضا نے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔