اقل ترین آمدنی اسکیم پر وزیراعظم کو کانگریس کا چیلنج

نئی دہلی ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کیا کہ واضح طور پر اپنا موقف پیش کریں کہ آیا وہ ملک کے پانچ کروڑ غریب ترین خاندانوں کو فی کس سالانہ 72,000 روپئے دینے اس کی اسکیم کی تائید کرتے ہیں؟ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجے والا نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی قیادت اس تجویز کی مخالفت کررہی ہے۔ یہ اسکیم کے تحت فیملی کی خاتون سربراہ کے بینک اکاؤنٹ میں رقم ڈالی جائے گی۔