اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کو سلائی و ایمبرائیڈری ٹریننگ کے لیے لڑکیوں و خواتین سے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس ایم ایف سی کے بموجب تلنگانہ ریاستی اقلیتی فینانس کارپوریشن کو خاک طیبہ ٹرسٹ ، حیدرآباد کے ذریعہ سلائی اور ایمبرائیڈری میں مفت ٹریننگ پروگراموں سے استفادہ کے لیے ضلع حیدرآباد سے اہل اقلیتی لڑکیوں و خواتین سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ 18 تا 35 سال عمر کے امیدوار قابلیت کی کوئی قید نہیں جن کی سالانہ آمدنی 2 لاکھ روپئے سے کم ہو ان ٹریننگ پروگراموں سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔ مدت 3 ماہ ہوگی ۔ حکیم پیٹ ( جنسی چوراہا ) ، حکیم پیٹ کنٹہ ، گولکنڈہ ( قطب شاہی عاشور خانہ ) ، گولکنڈہ ( تلگو میڈیم اسکول ) اور گونگی کی باولی تعلیم ( املاپور ) سنٹرس قائم ہیں ان سنٹرس پر ٹریننگ فراہم کی جائے گی ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار تمام ضروری دستاویزات بشمول 2 فوٹو گرافس ، آدھار کارڈ / ووٹر آئی ڈی کارڈ وغیرہ کے ہمراہ تلنگانہ اسٹیٹ ماینارٹیز فینانس کارپوریشن ، پانچویں منزل ، حج ہاوز روبرو باغ عامہ ، نامپلی پر 31 اکٹوبر سے قبل درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ یکم نومبر سے ٹریننگ کا آغاز ہوجائے گا ۔۔