اقلیتی اقامتی جونیر کالجس ( بوائز ) بارکس میں داخلہ انٹرنس

حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : اقلیتی اقامتی جونیر کالج ( بوائز ) بارکس حیدرآباد پرنسپل کے بموجب اقلیتی سوسائٹی کے تحت چلائے جارہے کالج ہذا میں تعلیمی عمل 2019-20 کے دوران انٹر میڈیٹ سال اول بی پی سی اور ایم پی سی کے علاوہ سی ای سی گروپس میں داخلے کے لیے انٹرنس ٹسٹ 13 اپریل کو منعقد ہوگا ۔ جس کے لیے فری آن لائن رجسٹریشن 25 فروری تا 15 مارچ تک کیا جاسکتا ہے ۔ ایسے طلباء جو ایس ایس سی امتحان مارچ / اپریل 2019 میں شرکت کرنے والے ہیں درخواستیں داخل کرنے کے اہل ہیں تاہم امیدوار کی عمر 31 اگست تک 18 سال سے زائد نہ ہو ۔ اقلیتی اقامتی جونیر کالج ( بوائز ) بارکس میں تمام معیاری سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہے جیسے معیاری تعلیم کے ساتھ NEET/JEE کی کوچنگ کتابیں کمپیوٹر لیاب ، ڈیجیٹل کلاس روم ، اسپورٹس ، فیلڈ ٹرپ وغیرہ ۔ مزید تفصیلات کے لیے سوسائٹی کی ویب سائٹ telangana.gov.in سے استفادہ حاصل کریں یا پرنسپل کے فون 9866505614 پر ربط کریں ۔۔