اقلیتی اقامتی اسکولوں میں داخلے

آرمور 26؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرنسپل اقلیتی اقامتی اسکول آرمور برائے طالبات ایم ائے حنان نے بتایا کے تعلیمی سال 2019-20کیلئے 23فروری 2019سے آن لائن درخواستوں کا آغاز ہو چکا ہے اور آن لائن درخواستیں 31مارچ 2019تک قبول کی جائینگی 5ویں جماعت کیلئے 80نشستیں ہونگی جسمیں 60مائینارٹیز کیلئے اور 20غیر مائینارٹیز کیلئے مختص ہونگی اسکے علاوہ 6ویں اور 8ویں اور 9ویں جماعتوں میں کچھ نشستیں خالی ہیں خواہشمند اولیائے طلباء ان جماعتوں کیلئے بھی درخواستیں آن لائن کرواسکتے ہیں اور 5ویں جماعت کیلئے اہلیتی امتحان 20اپریل 2019کو رہے گا 6ویں جماعت تا 8ویں جماعت کیلئے اہلیتی امتحان 22اپریل 2019کو رہے گا اور تمام جماعتوں کے اہلیتی امتحان کا نتیجہ 2مئی 2019کو اعلان کیا جا ئیگا سر ٹیفکیٹ کی تنقیح 3مئی 2019تا 10مئی 2019تک ہوگی اور جماعتوں کا آغاز یکم جون 2019سے کیا جائیگا ۔ پرنسپل عبد الحنان نے اولیائے طلباء سے گزارش کی ہیکہ ضلع نظام آباد ، کاماریڈی اضلاع کے جن اقلیتی اقامتی اسکول میں داخلہ کے خواہشمند ہوں انہی اسکول میں درخواست داخل کریں اسی طرح اس آن لائن درخواست داخل کرنے کیلئے پاسپورٹ سائیز تصویر ، آدھار کارڈ ، سالانہ آمدنی دیگر تفصیلات ضروری ہے۔