اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت سنجیدہ

یلاریڈی میں مساجد کیلئے منظورہ رقم کی تقسیم ، رکن اسمبلی رویندر ریڈی کا خطاب
یلاریڈی /29 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل کی مساجد کو آہک پاشی کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے رمضان گرانٹ کے طور پر دیڑھ لاکھ روپئے منظور کئے گئے ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے تمام مساجد کے صدور میں نقد رقم تقسیم کی ۔ مقامی اردو گھر پر منعقدہ رقمی تقسیم پروگرام سے رکن اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر اعلی مسٹر کے سی آر اقلیتوں کی ترقی کیلئے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں ۔ آنے والے ماہ 2 اکٹوبر سے اقلیتی طبقہ کیلئے شادی مبارک اسکیم روبہ عمل لائی جارہی ہے ۔ جس میں غریب مسلم لڑکیوں کو شادی پر سرکار کی طرف سے 51 ہزار روپئے امداد دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ 12 فیصد تحفظات کو یقینی بنانے وزیر اعلی اپنا کام کر رہے ہیں کیونکہ 50 فیصد سے زائد نہ دئے جانے کی افواہ اڑائی جارہی ہے جبکہ 69 فیصد تحفظات ٹاملناڈو ریاست میں دئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر جن مساجد کو گرانٹ دی گئی ۔ اس میں یلاریڈی جامع مسجد کو 20 ہزار روپئے ، عثمانیہ مسجد کو 29 ہزار روپئے ، کریمیہ مسجد کو 20 ہزار روپئے رفعیہ سلطانہ مسجد کو 15 ہزار روپئے ویلوئلا مسجد کو 8 ہزار روپئے اناساگر مسجد کو 8 ہزار روپئے ۔ گنڈی ماسائی پیٹ مسجد کو 10 ہزار روپئے ۔ جانکم پلی مسجد کو 8 ہزار روپئے ماچاپور مسجد کو 8 ہزار روپئے ۔ کلیانی مسجد کو 8 ہزار روپئے ، اعظم آباد مسجد کو 8 ہزار روپئے رورارم مسجد کو 8 ہزار روپئے تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی جناردھن گوڑ زیڈ پی ٹی سی سامیل ، سرپنچ دیویندر ، نائب سرپنچ وینکٹیشم منڈل پریشد صدر گنگادھر ، نائب صدر سرینواس تحصیلدار ناگا جیوتی ، آر آئی وینکٹیشم قائدین میں محمد عباداللہ ، سید حبیب ، محمد یوسف علی ، محمد سخاوت علی ایم پی ٹی سی جوشی سرینواس اور دوسرے موجود تھے ۔