اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات ‘ چیرمین اقلیتی کمیشن عابد رسول خان کا خطاب

ہنمکنڈہ ۔26 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عابد رسول خان چیرمین اقلیتی کمیشن نے وزیراعظم 15 نکاتی پروگرام پر موثر عمل آوری اور اقلیتوں کے درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے کلکٹریٹ کانفرنس ہل میں ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں ضلعکلکٹر واکٹی کرونا ‘ کمشنر آف پولیس سدھیر بابو ‘ کمشنر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن سرفراز احمد ‘ مختلف محکمہ جات کے عہدیداران ‘ اقلیتی کمیشن کے ممبران ‘ ڈاکٹر انیس حسن ‘ گوتم جبین ‘ ٹھاکر اودھے ناتھ سنگھ ہاسن و دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر چیرمین اقلیتی کمیشن عابد رسول خان نے کہا کہ پارلیمنٹ ایکٹ کے کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ ریاستی کمیشن وزیراعظم 15 نکاتی پروگرام پر موثر عمل آوری اور اقلیتوں کے دیگر مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ اقلیتی کمیشن نے کہا کہ ضلعی کلکٹروں سے کہا گیا ہیکہ وہ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی فلاحی اسکیمات پر موثر عمل آوری کریں ۔ حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد اقلیتوں کے لئے بجٹ کو جاری کیا جائے تاکہ اسکیمات سے استفادہ حاصل کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ بینک سے 20ہزار تک چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو بغیر گیارنٹی لون دے سکتے ہیںلیکن بینکوں کی جانب سے لاپرواہی برتی جارہی ہے ۔ اس جانب بھی انہوں نے توجہ دلاتے ہوئے اقدامات کرنے کو کہا ۔ ریاستی حکومت کی اسکیمات سے اکثر لوگ واقف نہیں ہیں ۔ 5لاکھ تک قرض دو افراد کی گیارنٹی پر دیا جاتا ہے اگر 7لاکھ سے زیادہ رقم لون لینے کی ضرورت پر سیوکیرٹی ڈپازٹ دینے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا ہ وقف جائیدادوں پر ہمارے ہی لوگوں کا قبضہ ہے ۔ اقلیتی کمیشن ان جائیدادوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہاہے ۔ نیشنل کونسل آف انڈیا کے تعاون سے ان جائیدادوں کو کارکرد بنانے کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور حکومت سے مانگ ہے کہ تمام مدارس میں اردو ایک سبجکٹ کے تحت پڑھایا جائے ‘ ہر اسکول میں ایک اردو ٹیچر کا تقررکیا جائے ۔ جناب عابد رسول خان کلکٹریٹ میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں شرکت کے بعد ہنمکنڈہ سرکٹ گیسٹ ہاؤز میں کانفرنس سے خطاب کیا ۔ عابد رسول خان کی ورنگل آمد پر کئی ایک این جی اوز تنظیموں نے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت پیش کی ۔

 

صدر شانتی سنگم انیس صدیقی نے ہنمکنڈہ کے مینو گلہ گڈہ ‘ ہنمکنڈہ چوراستہ قبرستان ‘ رائے پور میں لب سڑک واقع یتیم خانہ اراضی ‘ عیدگاہ حسینی عالم یہ موقوفہ جائیددادیں ہیں ۔ ان کے تحفظ کی سخت ضرورت ہے ۔ عدالت نے بورڈ کے حق میں فیصلہ دیا ہے ‘ باوجود اس کے مسائل جوں کے توں ہیں جس پر چیرمین نے اس جانب توجہ دیتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا ۔ تمام ایمپلائیز یونین قائدین محمد توفیق الرحمن‘ محمد علیم زاہد ‘ خواجہ مجتبی الدین یادداشت پیش کی ۔ محمد ابراہیم منا بھائی ‘ مرزا سلیم بیگ ‘ محمد خالد سعید ‘ محمد شکیل الرحمن ‘ سید دستگیر صدر ایم بی جے ‘ سید اظہر الدین ایس آئی او ‘ محمد نعیم الدین صدر ڈسٹرکٹ ٹی آر ایس میناریٹی سیل ‘ سید شکیل ‘ ایم اے خلیل ‘ غلام اشفاق ‘ تلنگانہ اسٹوڈنٹ جیاک لیڈر ایم اے حکیم نوید ‘ محمد مظہر حسین ‘ سیدرفیع الدین ‘ سحد احمد ‘ محمد غیاث الدین ‘ محمد یعقوب علی سابق نائب صدر اسٹیٹ اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس پارٹی نے سرکٹ گیسٹ ہاؤز میں ملاقات کرتے ہوئے یادداشت پیش کی ۔ اسٹیٹ اردو ٹیچرس یونین قائدین محمد توفیق الرحمن ‘ علیم زاہد ‘ محمد غیاث الدین اور مسلم انٹلکچول فورم محمد ابراہیم ‘ سلیم بیگ کے علاوہ کرسچن میناریٹی قائدین کی جانب سے شال پوشی و گل پوشی کی گئی ۔ چیرمین اقلیتی کمیشن کا براہ ورنگل دورہ کے موقع پر محمد امجد خان ‘ چیرمین ڈسٹرکٹ وقف بورڈ ورنگل محمد قاسم خان بیابانی سابق صدر وقف بورڈ کے علاوہ میناریٹی فینانس کارپوریشن آفیسرس بھاگیاں ‘ محمد سرور ‘ محمد منور و دیگر موجود تھے ۔ عابد رسول خان صدر اقلیتی کمیشن نے مزید کہا کہ یہ ایک طاقتور کمیشن ہے ‘ اقلیتیوں کے مسائل کمیشن سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ کمیشن ضرور متعلقہ عہدیداروں سے مسائل کی یکسوئی کیلئے ہدایت دے گا ۔ تمام مرکزی و ریاستی فلاحی اسکیمات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کیلئے کوشش رہیں ۔