اقلیتوں کیلئے حکومت تلنگانہ کے اقدامات مثالی

محمد اعظم علی کی کی آسٹریلیا وکٹورین انسٹی ٹیوٹ سی ای او سے ملاقات
حیدرآباد۔30نومبر (سیاست نیو ز)تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی گریٹر حیدرآباد جنرل سیکریٹری محمد اعظم علی کی قیادت میں ایک وفد نے آسٹریلیا میں واقع وکٹورین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے سی ای او ناگرجن سورا پانی سے ملاقات کی۔ محمد اعظم علی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کی جانب سے ریاست میں عوام کی فلاح و بہبود خاص طور پر اقلیتوں کی تعلیم کیلئے اقدامات کی تفصیل سے ناگرجن سورا پانی کو واقف کروایا۔ انہوں نے تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے اقلیتی طلبا کیلئے شروع کئے گئے اقامتی اسکول اور اہل امیدواروں کو چیف منسٹر اوور سیز اسکالر شپ کے تحت بیرون ممالک میں حصول تعلیم کیلئے فراہم کی جانے والی 20لاکھ روپئے کی اسکالرشپ کی تفصیلات سے بھی سی ای او وکٹورین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے کو واقف کروایا جس سے تلنگانہ کے ہزاروں طلباء استفادہ کر رہے ہیں۔ ناگرجن سورا پانی نے تلنگانہ حکومت کے فلاحی و تعلیمی اقدامات کی ستائش کی۔ انہوں نے کے سی آر کے سنجیدہ اقدامات اور نائب وزیر اعلیٰ محمد محمود علی کی کاوشوں کو مثالی قرار دیا اوران کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر سال تلنگانہ کے اقلیتی کے ایک ذہین طالب علم کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا تیقن دیتے ہوئے تلنگانہ کے دورہ کے موقع پر نائب وزیر اعلیٰ محمد محمود علی سے ملاقات کرنے کا عزم ظاہر کیا۔اسٹانڈنگ کمیٹی بلدیہ گریٹر حیدرآباد چیرمن ایم سرینواس ریڈی‘انچارج کارپوریٹر گن فاونڈری و ٹی آر ایس لیڈر سنتوش گپتاکے علاوہ دیگر بھی وفد میںشامل ہیں۔