اقراء قرات سوسائٹی کا آج سالانہ جلسہ قرات کلام پاک

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( راست ) : اقراء قرات سوسائٹی کا سالانہ جلسہ قرات کلام پاک اتوار 2 جون کو سہ پہر 3 بجے سے محبوب فنکشن پیالیس شاہ علی بنڈہ میں مولانا مفتی محمد عظیم الدین کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔ قاری محمد عبدالواسع ہلال کنوینر پروگرام نے بتایا کہ صدر سوسائٹی قاری محمد عبدالقیوم شاکر فن قرات کی اشاعت میں سوسائٹی کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالیں گے جب کہ مولانا محمد رحیم الدین انصاری صدر نشین اردو اکیڈیمی تلنگانہ ، مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ ، مولانا سید صادق محی الدین ، جناب سید جلیل احمدا یڈوکیٹ ، جناب محمد ضیا الدین نیر ، ڈاکٹر محمد مشتاق علی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ عمر احمد شفیق سوسائٹی کے منعقد شدنی عالمی پروگرام کی تفصیلات بتائیں گے ۔ سوسائٹی کے طلباء کے علاوہ دکن کے نامور قراء کرام فن قرات کا مظاہرہ کریں گے ۔۔