اقتصادی سروے اور 4 آرڈیننس لوک سبھا میں پیش

نئی دہلی۔31جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں آج حکومت نے اقتصادی سروے 17-2016کیساتھ چار آرڈیننس ایوان کی میز پر پیش کئے ۔پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کی کارروائی شروع ہونے پر لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے فوت ہونے والے سابق ارکان پارلیمنٹ اور مختلف حادثات میں مرنے والے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جس کے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے اقتصادی سروے 17-2016پیش کیا۔اقتصادی سروے رپورٹ پیش ہونے کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ایس ایس اہلووالیہ نے 22 دسمبر کو جاری ہونے والے انیمی پراپرٹی(ترمیمی) پانچویں آرڈیننس 2016، 28دسمبر کو جاری ہونے مزدوری (ترمیمی) آرڈیننس 2016 اور 30 دسمبر کو جاری ہونے والے مخصوص بینک نوٹ (قانونی ذمہ داری کا اختتام) آرڈیننس 2016 کو پیش کیا۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے مزدوری سسٹم (ترمیمی) آرڈیننس 2016 لانے کی وجوہات اور پس منظر کی وضاحت پیش کی۔