افغان پناہ گزینوں کی بازآباد کاری کیلئے تعاون میں اضافہ پر پاک ۔ افغان غوروخوض

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور افغانستان کے عہدیداروں نے آج افغان پناہ گزینوں کی بازآباد کاری کیلئے ایک ورکنگ گروپ قائم کیا تھا جس کے اجلاس کے دوران افغان پناہ گزینوں کی بازآباد کاری نے پاکستان اور افغانستان کے تعاون میں اضافہ پر غور کیا گیا۔ دونوں ممالک نے افغانستان ۔ پاکستان لائحہ عمل برائے امن و استحکام کے موضوع پر وزارت خارجہ و سرحدی علاقوں کے دفتر واقع اسلام آباد میں اپنا اجلاس منعقد کیا۔ افغانستان کے وفد کی قیادت نائب وزیر برائے افغان وزارت پناہ گزین امور ڈاکٹر عالمہ کررہی تھیں جبکہ پاکستانی وفد کے قائد معتمد خارجہ محمد اسلم تھے۔ دفترخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں افغان پناہ گزینوں اور دیگر غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے بارے میں غور کیا گیا۔ دونوں ممالک نے باہمی تعاون میں باوقار طریقہ سے بتدریج اضافہ کے مقررہ مدت کے اندر اضافہ پر بات چیت کی تاکہ پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو اور پناہ گزینوںکو اعظم ترین فائدہ حاصل ہوسکے ۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تعین مدت کے ساتھ یہ کام کیا جائے گا۔