افغان صدارتی انتخابات : امریکہ کا افغانستان سے مسلسل ربط

جنیوا، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں 2019میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے اور کامیاب بنانے کے سلسلہ میں امریکہ مسلسل افغان حکومت کے رابطے میں ہے ۔امریکی وزارت خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیا کے امور کے بیورو سربراہ ۔سکریٹری ایلس ویلز نے منگل کو اس بات کی اطلاع دی۔سوئٹزرلینڈ کے جنیوا میں 27-28 نومبر تک افغانستان کے پس منظر میں ایک کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے ۔ کانفرنس میں چہارشنبہ کو کئی اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔مسٹر ویلز نے کہا کہ افغانستان نے کئی اہم اقدامات کئے ہیں لیکن اب بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے . پارلیمانی انتخابات ایک بہتر موقع اور مثال ہے ۔ افغانستان کے لاکھوں افراد نے ووٹ دیا اور ملک میں بڑے پیمانے پر انتخابی مہم بھی ہوئی۔ انتخابات کے کچھ تکنیکی زاویئے ہیں جس کی بابت ہم افغانستان حکومت اور اس کے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ آئندہ صدارتی انتخابات کامیابی سے کرائے جا سکیں۔