افغانی کباب

اجزا: قیمہ ایک کیلو، پیاز دو عدد ، نمک حسب ذائقہ، ہری مرچیں دس عدد، ٹماٹر ایک کیلو، سیاہ مرچیں دو چائے کے چمچے، آئیل، ڈیڑھ پیالی۔
ترکیب : پیاز کو آملیٹ کی طرح باریک کاٹ لیں اور قیمے میں نمک، آدھی سیاہ مرچوں اور آدھی باریک کٹی ہوئی ہری مرچوں کے ہمراہ ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اب مکس کئے ہوئے قیمے کے چار پیڑے بنائیں اور ٹماٹروں کو اُبال کر پیس لیں۔ فرائنگ پین میں تھوڑا سا آئیل ڈال کر قیمے کے پیڑوں کو ایک ایک کرکے سینک لیں۔ جب اچھی طرح سنک جائیں تو اُتار کر ٹھنڈا کریں اور ان کے باریک قتلے بنالیں اور دوبارہ فرائنگ پین میں آئیل ڈال کر فرائی کرلیں۔ ایک پتیلی میں ایک پیالی آئیل ڈال کر اس میں ٹماٹروں کی پیسٹ، بقیہ ہری مرچیں، نمک اور سیاہ مرچیں شامل کرکے بھون لیں۔ تلے ہوئے قیمے کے قتلوں کو اس آمیزے کے اوپر سجائیں اور ہلکی آنچ پر دم لگالیں۔ ڈش کے ارد گرد اُبلے ہوئے انڈوں کے قتلے اور کھیرے کے قتلے سجادیں تو افغانی کبابوں کا لطف دوبالا ہوجائے گا۔