افغانستان میں 17دہشت گرد ہلاک

غزنی، 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے غزنی صوبہ میں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں کم از کم 17دہشت گرد مارے گئے جبکہ 20کو گرفتارر کرلیا گیا۔ غزنی کی صوبائی حکومت کے سرکاری ترجمان عارف نوری نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ترجمان نے بتایا کہ سلامتی دستوں نے گلان، گیرو اور اندر اضلاع میں چہارشنبہ سے دہشت گردوں کے خلاف زبردست مہم شروع کررکھی تھی اور اسی دوران تصادم میں 17دہشت گرد مارے گئے اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 20دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا گیا ہے ۔افسر نے بتایا کہ یہ مہم اب بھی جاری ہے اور اس میں فضائیہ کے جنگی طیارے میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے حالانکہ اس مہم میں سلامتی دستوں کے زخمی یا ہلاک ہونے سے متعلق کوئی اعداد و شمار نہیں دے ئے گئے ہیں۔ دوسری طرف طالبان نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔