افغانستان میں سڑک کے کنارے بم دھماکہ ، 2 ہلاک

کابل ۔ 30 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغان عہدیدار نے بتایا کہ مغربی صوبہ ہرات میں لب سڑک بم دھماکہ کے باعث ایک پولیس عہدیدار کے بشمول دو ہلاک ہوگئے ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے کہا کہ اس دھماکہ میں ایک اور عہدیدار زخمی ہوا۔ ضلع ادرشکن میں دھماکہ کی وجہ سے پولیس گاڑی تباہ ہوئی۔ ایک اور واقعہ میں لب سڑک دھماکہ میں ایک شہری ہلاک ہوگیا اور اس کی موٹر سیکل بھی تباہ ہوگئی ، دوسرا شہری بھی زخمی بتایا گیا ہے ۔ صوبہ کپیسا سے ملنے والی اطلاع کے مطابق یہاں سیکل بم دھماکہ کیا گیا جس سے 9 شہری زخمی ہوگئے۔