افغانستان میں تصادم :30 طالبان 7 سیکورٹی اہلکار ہلاک

پل خمری(افغانستان) 3مئی (سیاست ڈاٹ کام ) شمالی افغانستان کے بغلان صوبہ میں جمعہ کو برکا ضلع میں کم از کم 30 طالبان ہلاک ہوگئے ۔ یہ اطلاع صوبائی حکومت کے ترجمان محمود حق مال نے دی۔سرکاری ترجمان کے مطابق طالبان کے ایک گروپ نے برکا ضلع میں رات ایک بجے متعدد جہتوں سے حملہ کیا جس کے بعد سلامتی فورس نے جوابی فائرنگ کی جس میں 30 طالبان ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے ۔سرکاری ترجمان نے مزید کہا کہ ان حملوں میں ایک درج سے زیادہ سیکورٹی فورسیز ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔دریں اثنا صوبائی کونسل کے ممبر بسم اللہ آتش نے سات سلامتی فورسز کے ہلاک اور چار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔طالبان کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے ۔