افغانستان میں اچانک سیلاب مہلک بارش

کابل۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مسلسل بارش کے طوفان سے خوف زدہ افغانستان حالیہ دنوں میں متاثر ہوا۔ بڑے پیمانے پر اچانک سیلاب آگیا جس سے کم از کم 5 افراد ہلاک ہوئے اور اپنے گھروں سے بہہ گئے۔ کئی افراد کابل میں زخمی ہوئے۔ بعض افراد نے موسم کی اس خوشگوار تبدیلی کا خیرمقدم کیا۔ جبکہ بعض دیگر شہریوں نے قحط کے بعد اس زبردست بارش کو دوسری سزا قرار دیا۔ 34 صوبوں کے کم از کم 16 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر متاثر ہوئے ۔ کئی مویشی بہہ گئے ۔ افغانستان کے آفات سماوی انتظامیہ محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ سینکڑوں افراد مغربی افغانستان کے صوبہ ہیرات میں بھی اچانک سیلاب اور بارش سے متاثر ہیں۔