افغانستان میں امن کوششیں ، پاکستان۔ایران تعاون پر اتفاق

اسلام آباد۔5 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور ایران نے افغانستان حکومت کی طرف سے اس ملک میں جاری امن کوششوں میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔پاکستانی اخبار ‘ڈان’ کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان-ایران دوطرفہ مذاکرات کے 10 ویں دور کے اجلاس میں دونوں ممالک نے اس پر اتفاق کیا۔ پاکستان کی وزیر خارجہ تھمینہ جنجوعہ اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی قیادت میں دو طرفہ مذاکرات کے دوران اس معاملہ پر اتفاق رائے بنی۔مذاکرات کے بعد جاری سرکاری بیان کے مطابق‘‘پاکستان اور ایران سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی سے متعلق چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں ہے ۔ ایسے حالات میں افغانستان حکومت کی امن اور تعمیر نو کے عمل کو مکمل تعاون دینا ان چیلنجوں سے باہر نکلنے کا بہترین طریقہ ہے۔