افعانستان میں 20دہشت گرد ہلاک

کابل۔ 17اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے غزنی صوبہ میں طالبان کیخلاف جاری سلامتی دستوں کی مہم میں گزشتہ 24گھنٹے میں کم از کم 20دہشت گرد مارے گئے اور سلامتی دستوں نے 21گاوؤں پر پھر سے کنٹرول کرلیا ہے ۔صوبائی حکومت کے ترجمان نے چہارشنبہ کو بتایا کہ حاسن آباد گاوں میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں کمانڈر قاضی حسن سمیت 9دہشت گرد مارے گئے ۔ اس کے بعد غزنی شہر میں امن و قانون نظام بحال ہوگیا ہے ۔