اعراس شریف

حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( راست ) : حضرت سید محمد عمر حسینی قادری خلیقؒ کا عرس شریف 13 تا 15 دسمبر درگاہ شریف قادری چمن منعقد ہے ۔ 13 دسمبر بعد نماز عصر حلقہ ذکر ، سلام بحضور ﷺ و ختم قرآن پاک ہوگا ۔ اور بعد نماز مغرب محفل سماع مقرر ہے ۔ 14 دسمبر بعد نماز فجر حلقہ ذکر ، نعت خوانی اور حضرت سید محمد اولیاء حسینی قادری مرتضی پاشاہ کا وعظ ہوگا اور بعد نماز مغرب محفل سماع مقرر ہے ۔۔
٭٭ حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائیؒ کے پیر و مرشد حضرت میاں عزت اللہ قبلہ ابوالعلائیؒ بگڑشریف کا دو روزہ عرس شریف 16 اور 17 صفر بہ قیادت مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائی آستانہ عالیہ اردو شریف مقرر ہے ۔۔
٭٭ حضرت شاہ محمد غلام افضل المعروف بہ سبحانی شاہ بیابانی رفاعی القادری چاند پاشاہؒ کا 21 واں عرس شریف 11 دسمبر بعد نماز مغرب ہمراہ رفاعی فقراء ٹیپو خاں پل درگاہ شریف زیر نگرانی حضرت شاہ محمد عبدالرحیم ضیا الدین المعروف بہ کیفی شاہ بیابانی رفاعی القادری سجادہ نشین جلوس صندل درگاہ شریف پہنچے گا بعد صندل مالی تناول تبرک و محفل سماع میں شہر حیدرآباد کے ممتاز قوال ساز پر کلام سنائیں گے ۔۔
٭٭ عرس شریف حضرت سیدنا درویش معین الدین قادری کا 16 صفر احاطہ درگاہ شریف بالا پور میں زیر سرپرستی مولانا سید شاہ شیر الدین حسنی قادری مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا سید شاہ رشید الدین حسنی قادری کریں گے ۔ پروگرام کے مطابق بعد عصر قصیدہ بردہ شریف و ذکر اللہ ، بعد مغرب مواعظ حسنہ تبدیل غلاف مبارک پیشکشی چادر گل و صندل مالی حضرت ممدوحؒ بعد عشاء محفل سماع ہوگا ۔۔
٭٭ سید بدر الدین قادری سجادہ نشین و متولی انجمن خادم المسلمین کاچی گوڑہ کے بموجب مولانا الحاج سید شاہ قادر محی الدین قادریؒ کا عرس شریف 17 صفر کو مقرر ہے ۔ بعد عصر تلاوت کلام مجید مسجد انجمن ، بعد مغرب قصیدہ بردہ شریف و صندل مالی درگاہ حضرت معزؒ واقع مسجد انجمن خادم المسلمین و پیشکشی چادر گل و سلام بحضور خیرالانام ﷺ و فاتحہ و دعا ہوگی ۔۔
٭٭ خلیفہ حضرت قدیر حضرت پیر سید امیر شاہ قادریؒ کا 29 واں حضرت سید علی شاہ قادری کا 28 واں حضرت پیر رحمان شاہ قادری کا 9 واں عرس شریف 14 ، 15 دسمبر کو قادری چمن ضلع کولار کرناٹک اسٹیٹ میں منایا جائے گا ۔ جس میں کرناٹک تلنگانہ آندھرا مہاراشٹرا گجرات سے سینکڑوں عقیدت مند شر کت کریں گے ۔۔
٭٭ تقاریب عرس شریف حضرت پیر حشمت علی المعروف مجذوب صاحبؒ فتح دروازہ کا آغاز 10 دسمبر سے ہوگا ۔ عصر تا مغرب ختم قرآن بعد نماز عشاء صندل مبارک درگاہ ممدوح کو پہنچے گا ۔ بعد صندل محفل سماع منعقد ہوگی ۔ جب کہ 17 صفر بعد نماز مغرب محفل چراغاں منعقد ہوگی اور تناول طعام کا اہتمام ہوگا ۔ بعد نماز عشاء محفل قصیدہ بردہ شریف ہوگی ۔۔