اعراس شریف

حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( راست ) : حضرت خواجہ ابوالحامد شاہ محمد میر واحد علی شاہ خالدی چشتی القادری العیدروسیؒ کا عرس شریف 9 صفر مقرر ہے ۔ صندل شریف حضرت کے مکان محبوب گلشن حسینی علم سے بعد نماز عصر برآمد ہو کر معہ رفاعی فقراء ضربات کے ساتھ آستانہ خانقاہ واحدی چمن کشن باغ پہونچے گا۔ محفل سماع کے بعد صندل کی رسم ادا کی جائے گی ۔ تمام رسم سجادہ میر واجد علی وحدتی انجام دیں گے ۔۔
٭٭ اعراس شریف بانی سلسلہ ابوالعلائیہ حضرت سیدنا امیر ابوالعلاء احراری و نواب زبردست خاں ابوالعلائی بانی خواجہ کا چھلہ مغل پورہ زیر قیادت مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین و متولی بمقام مرکزی آستانہ ابوالعلائیہ اردو شریف 9 صفر مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب محفل سماع و صندل مالی و بعدہ محفل سماع منعقد ہوگی ۔۔
٭٭ دو روزہ عرس حضرت سید شاہ محمد صاحب قبلہ چشتی قادری قلندری مرزائی خلیفہ حضرت شاہ محمد صدیق سوداگر قبلہؒ واقع خواجہ پہاڑی تاڑبن میں 13 اور 14 کو منایا جائے گا ۔ شاہ محمد عبدالستار چاند قریشی چشتی قادری قلندری مرزائی کے بموجب 13 صفر کو صندل شریف بعد مغرب محفل سماع بعد عشاء مقرر ہے ۔ 14 صفر بعد فجر ختم قرآن محفل سماع ہوگی ۔ شاہ محمد ساجد صدیقی سجادہ نشین خواجہ پہاڑی کی سرپرستی میں مراسم عرس انجام پائیں گے ۔۔
٭٭ عرس شریف حضور سیدنا خواجہ محبوب اللہ خلف و جانشین قطب دکن حضرت سیدنا فقیر پاشاہ طارق ، پیر طریقت حضرت سید شاہ حامد حسین قادری باقری حامد پاشاہؒ 8 تا 10 صفر مقرر ہے ۔ 9 صفر بعد نماز مغرب تا عشاء ختم قرآن مجید بعد عشاء تا 10 بجے شب محفل سماع بمقام قادری خانقاہ نورانی آستانہ عالیہ حضرت سیدنا خواجہ محبوب اللہ قاضی پورہ مقرر ہے ۔ 10 صفر بعد عشاء تا 10 بجے شب محفل سماع بمقام ایوان اولیاء متصل درگاہ شریف سیدنا خواجہ محبوب اللہ مقرر ہے ۔۔