اعراس شریف

حیدرآباد۔ 23 نومبر (راست) حضرت سید شاہ شبیر حسینیؒ شہید دکن حضرتہ لاڈلی بی ماں صاحبہؒ غازیہ حضرتہ منا بی صاحبہؒ نبیری حضرت خواجہ بندہ نوازؒ و حضرت سید شاہ حبیب اللہ حسینیؒ نبیرہ حضرت سید شاہ عبدالرحمن حسینی چشتیؒ کوئل کنڈہ کی سہ روزہ اعراس شریف کی تقاریب منڈل کوسگی شریف ضلع محبوب نگر 24 نومبر بعد عصر زیرسرپرستی حضرت سید شاہ عارف اللہ حسینی متولی و سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید شاہ چندہ حسینیؒ گوسگی شریف و حضرت سید شاہ اشرف رضا حسینی اشرفی متوفی و سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید شاہ شمس عالم حسینیؒ رائچور مقرر ہے۔ مراسم عرس شریف و صندل مالی حضرت سید شاہ وسیع اللہ حسینی مشتاق متولی و سجادہ نشین بارگاہ حبیبیہ و شبیریہ کوسگی شریف انجام دیں گے۔ مہمانان خصوصی حضرت سید شاہ صوفی حسینی سجادہ نشین ابراہیم پٹن و حضرت غلام محمد سلطان احمد چشتی مرزائی قلندری ظہیرآباد شرکت کریں گے۔
٭ حضرت محبوب الہ خواجہ محبوب مرزا چشتیؒ کا عرس شریف 25 تا 28 نومبر درگاہ حضرت محبوب گلشن سرور نگر میں منعقد ہوگا۔ 25 نومبر کو بعد عصر تلاوت کلام اللہ، سماع بعد نماز عشاء غسل شریف سجادہ نشین مراسم غسل شریف انجام دیں گے۔ 26 نومبر کو 2 بجے دن قصیدہ بردہ شریف و محفل سماع کے بعد آستانہ آمنہ محبوب منزل نلہ کنٹہ سے صندل شریف برآمد ہوگا۔ بعد نماز عشاء لنگر شریف محفل سماع اور مراسم صندل مالی، تمام شب میلاد شریف مقرر ہے۔ 27 نومبر کو 12:30 بجے دن سماع کی محفل ظہر تک ہوگی۔ بعد نماز عصر فاتحہ توشہ شریف بعد نماز مغرب محفل فیضان اولیاء جس کو مولانا سید شاہ اعظم علی صوفی صدر کل جمعیت المشائخ مخاطب کریں گے۔ 9 بجے شب سے سماع کی محفل ہوگی۔ 28 نومبر کو 9 بجے دن تلاوت کلام اللہ فاتحہ صبح 10:30 بجے تا 2:30 دن تک محفل سماع بعد عصر قل شریف ، محفل رنگ بعد مغرب چادر گل اور سلام بحضور سرور کونینؐ پیش کیا جائے گا۔ مولانا افضل مرزا محبوبی چشتی سجادہ نشین مراسم عرس شریف انجام دیں گے۔
٭ قطب الاقطاب حضور سیدنا یحییٰ پاشاہ کے سہ روزہ تقاریب عرس 27 ، 28 اور 29 نومبر کو ریاض مدینہ مصری گنج میں منعقد ہوگی۔ 27 نومبر کو بعد نماز عصر آستانہ عالیہ خواجہ دکن حضور سیدنا خواجہ محبوب اللہ سے صندل شریف برآمد ہوگا۔ بعد نماز مغرب مرزار مبارک پر گل افشانی اور محفل سماع منعقد ہوگی۔ بعد محفل سماع مولانا سید شاہ محمد صدیق حسینی، عارف سجادہ نشین کا واعظ ہوگا۔ بعد نماز عشاء جلسہ قرأت و زیرنگرانی حضرت سجادہ نشین منعقد ہوگا۔28 نومبر کو محفل چراغاں منعقد ہوں گے۔ بعد عصر تا مغرب ، بعد مغرب تا 10 بجے شب محفل سماع ہوگی۔ رات ایک محفل چادر ہوگی۔ 29 نومبر کو بعد فجر تا 11 بجے دن ختم قرآن 11 تا 2 بجے دن محفل قل منعقد ہوگی۔