اعراس شریف

حیدرآباد ۔ 25 ڈسمبر (راست) حضرت محدث دکن ابوالحسنات الحاج سید عبداللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری ؒکے 56 ویں اور حضرت ابوالبرکات الحاج سید خلیل اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری کے 27 ویں اور حضرت ابوالخیرات الحاج سید انواراللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری کے 14 ویں اور حضرت الحاج ابوالخیر سید رحمت اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری کے 8 ویں اور حضرت ابوالفیض سید عطاء اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری کے تیسرے عرس شریف کے موقع پر دو روزہ عرس تقاریب 26، 27 ڈسمبر چہارشنبہ و جمعرات کو نقشبندی چمن مصری گنج حیدرآباد بعد نماز عصر نبیرہ محدث دکن حضرت ڈاکٹر سید صبغت اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری جانشین حضرت ابوالخیر سید رحمت اللہ شاہ نقشبندی کی سرپرستی میں منایا جارہا ہے۔ نماز عصر 5 بجے ادا کی جائے گی اور بعد نماز عصر ختم قرآن پاک ہوگا اور بعد مغرب چادرگل پیش کی جائے گی۔ پہلے دن جلسہ کی کارروائی کا آغاز ابوالفضل عطاء اللہ شاہ نقشبندی مجددی و قادری عرف سید خلیل اللہ شاہ ثانی نقشبندی مجددی و قادری جانشین حضرت ابوالحسنات و حضرت ابوالبرکات و حضرت ابوالخیرات و حضرت ابوالفیض رحمہم اللہ کی قرأت کلام پاک اور قاری محمد عبدالرافع ابراہیم کی نعت سے ہوگا۔ افتتاحی کلمات نبیرہ محدث دکن حضرت ڈاکٹر سید صبغت اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری جانشین حضرت ابوالخیرات سید رحمت اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری پیش کریں گے۔ اس موقع پر حضرت مولانا ڈاکٹر قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی حسنی حسینی قادری،زین الفقہاء حضرت مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ ، جامعہ نظامیہ کے خصوصی خطابات ہوں گے۔ نبیرہ محدث دکن حضرت ڈاکٹر سید صبغت اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری جانشین حضرت ابوالخیر سید رحمت اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری کا بھی خصوصی خطاب و دعا ہوگی۔ اس کے بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی۔ بعد نماز عشاء جماعت الحاج سید احمد شاہ نقشبندی قادری قصیدہ بردہ شریف پڑھیں گے۔
٭٭ حضرت خواجہ محمد محبوب میاں شاہ صدیق القادری چشتی حق نماؒ کا عرس مبارک 27 ڈسمبر جمعرات کو آستانہ محبوبین مدیالہ گوڈا مسجد مامڑ پلی مری کنٹہ میں منایا جائے گا جس کی نگرانی خواجہ محمد غلام سبحانی پاشاہ صدیق القادری چشتی سجادہ نشین کریں گے۔ صندل مبارک بعد نماز عشاء مسجد مامڑ پلی سے گشت کرتا ہوا درگاہ شریف پہنچے گا۔ صندل مالی کی رسم سجادہ نشین و علماء مشائخین ادا کریں گے۔ بعد صندل مبارک جلسہ فیضان اولیاء سے علماء کرام مخاطب کریں گے۔