اسکول سے پکنک کیلئے رقم نہ ہونے پر دل برداشتہ طالبہ کی خودکشی

شمس آباد /30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) اسکول سے پکنک جانے کیلئے رقم نہ ہونے سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ شمس آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 16 سالہ پرینکا نے یہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ لڑکی شمس آباد علاقہ کے ساکن ایشور کی بیٹی تھی ۔ ایشور اور اس کی بیوی مزدوری کرتے تھے اور انہوں نے اپنی خواہش کے مطابق اپنی لڑکی کو خانگی اسکول میں داخلہ دلوایا تھا اور بڑی مشکل سے اس کے تعلیمی مصارف کو پورا کر رہے تھے ۔ گذشتہ روز لڑکی نے اپنے والدین سے رقمی مطالبہ کیا تھا ۔ ان کے اسکول میں طلبہ کو پکنک لے جایا جارہا تھا اور اس لڑکی کی سہیلیاں بھی پکنک پر جارہی تھی ۔ پرینکا نے والدین سے رقم مانگی تاہم والدین نے اپنی معاشی مجبوری ظاہر کی جس سے دلبرداشتہ لڑکی نے 25 ڈسمبر کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔