اسکورپن زمرے کی آبدوز ’کرنج‘کو سمندر میں اتارا گیا

نئی دہلی / ممبئی 31 جنوری (یو این آئی)بحریہ کی اسکورپن زمرے کی تیسری آبدوز ’کرنج‘کو پانی ،میں اُتارا گیا۔ نیوی کے چیف ایڈمرل سنیل لامبا کی موجودگی میں ان کی بیوی رینا لامبا نے کرنج کوپانی میں اتارا ۔’کرنج‘ ایک ملکی آبدوز ہے ، جو ’میک ان انڈیا‘ پروگرام کے تحت تیار کی گئی ہے ۔ کلوری اور کھنڈیری کے بعد کرنج بحریہ کے اسکورپن زمرے کی تیسر آبدوز ہے ۔کرنج 67.5 میٹر طویل ، 12.3 میٹر اونچی، 1565ٹن وزن کی ہے اور اس کو مجگاؤن ڈاک شپ یارڈ ڈ لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) نے تیار کیا ہے ۔ یہ آبدوز فرانس کے سب سے بڑی جہاز سازکمپنی کے تعاون سے تیار کی جارہی ہے ۔ ایڈمرل لامبا نے کہا کہ ’کرنج‘کی تکنک اور ٹکنالوجی بالکل مختلف جدید ترین ہے ۔ اس کو مختلف طریقے سے بحریہ میں شامل کرنے سے پہلے ، کرنج کو بندرگاہ اور گہرے سمندر دونوں پر سخت آزمائش سے گزرنا ہوگا۔’کرنج ‘ٹارپیڈو اور اینٹی شپ میزائلوں سے حملہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ہی کسی بھی طرح کی جنگ میں ہر طرح کی رکاوٹ سے محفوظ اور بڑی آسانی سے دشمنوں کو چکمہ دیکر نکل سکتی ہے ۔اس آبدوز کے اینٹی سب میرین اور انٹیلی جنس دونوں طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ کرنج کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ کسی بھی رڈار کی پکڑ میں نہیں آسکتی۔