اسکالر شپس کیلئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں مطلوب

محبوب نگر۔ یکم اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد عبدالحمید ایگزیکٹیو ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ضلع محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب مرکزی حکومت کی پری میٹرک و پوسٹ میٹرک اسکالرشپس کیلئے اقلیتی طلبا و طالبات سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 31 اگسٹ مقرر ہے ۔