اسکالر شپس کیلئے ادخال درخواست کی خواہش

کریم نگر ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت کے پری میٹرک اسکالر شپ کیلئے 2015-16ء میں درخواست دینے والے طلباء یعنی پہلی جماعت تا دسویں جماعت تک (سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلباء و طالبات) ویب سائیٹ scholarships.gov.in کے ذریعہ فریش درخواست دیں۔ گذشتہ سال 12600 طلباء کو یہ اسکالر شپ کی منظوری دی گئی لیکن اس سال اب تک 7528 طلباء کا ہی آن لائن میں درخواست اندراج کیا گیا جو لہٰذا طلباء و اولیائے طلباء اسکول ہیڈ ماسٹرس اس پر توجہ دیں اور تمام اہل اقلیتی طلباء و طالبات، 15 اکٹوبر 2015ء تک درخواستوں کا آن لائن رجسٹریشن کروائیں۔ آمدنی کے صداقت نامہ کی جگہ ہر ’’سیلف ڈیکلریشن آف فیملی انکم‘‘ منسلک کریں۔ اسی طرح مرکزی حکومت کے پری میٹرک، پوسٹ میٹرک، میرٹ کم مینس اسکالر شپس کو بھی یہ طریقہ لاگو ہوگا۔ درخواست کی ہارڈ کاپی اقلیتی دفتر میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسکول لاگن سے آن لائن میں فارورڈ کرنے پر منظوری دی جائے گی۔ اسکول کا نام ویب سائیٹ میں نہ ہونے پر اسکول ریگاگنائزیشن لیٹر، ڈائس کوڈ کاپی، اسکول بینک اکاونٹ پاس بک، اسکول پرنسپل کا نام، ای میل، اڈریس، سیل نمبر، ای ڈی مائناریٹی کے دفتر میں داخل کرنے پر اندراج کیا جائے گا۔ آپ کے اسکول کے یوزر آئی ڈی کیلئے ای ڈی مائناریٹی کے دفتر میں اسکول کا ای میل آئی ڈی، اسکول کے پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کے سیل نمبر کے ساتھ ربط کرنے پر آپ کے اسکول کو لاگن یوزر آئی ڈی و پاسورڈ دیا جائے گا۔ اس کے ذریعہ تمام درخواستیں آپ کے اسکول لاگن کے ذریعہ ارسال کرنا ہوگا۔ اس نشان کے تمام منسلک صداقتناموں کو اسکان کرکے اپ لوڈ کریں۔ آن لائن کے ذریعہ درخواست دینے کی آخری تایرخ 15 اکٹوبر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے ٹول فری نمبر 040-23120300 پر ربط کریں اور اس موقع سے استفادہ کرنے ای ڈی مائناریٹی عبدالحمید نے تمام اہل طلباء سے خواہش کی۔