اسکالر شپس کیلئے ادخال درخواست کی اقلیتی طلبہ سے خواہش

سنگاریڈی۔/14اکٹوبر،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب سید احمد علی ایگزیکیٹو ڈائرکٹر میناریٹی فینانس کارپوریشن و انچارج میناریٹی ویلفیر آفیسر سنگاریڈی ضلع میدک کی اطلاع کے بموجب مرکزی حکومت کی جانب سے دی جانے والی پری میٹرک اسکالر شپ سال 2014-15 ضلع میدک کے 8737 اقلیتی طلباء و طالبات میں 207.64 لاکھ روپئے کی منظوری عمل میں لائی گئی۔ اسی طرح ریاستی حکومت کی جانب سے دی جانے والی پوسٹ میٹرک اسکالر شپ سال 2014-15 کیلئے ضلع میدک میں 8233 اقلیتی طلباء و طالبات نے آن لائن کے ذریعہ درخواستیں داخل کی تھیں جن میں 5567 اقلیتی طلباء و طالبات میں جملہ 167.56 لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں آئی اور 4821 طلباء میں فیس ریمبرسمنٹ جملہ 288.41 لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں لائی گئی۔ باقی 2666 درخواستوں کی بائیومیٹرک مشین کے ذریعہ بارکوڈنگ نمبر حاصل ہونے کے بعد منظوری عمل میں آئے گی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتی طلباء و طالبات کیلئے پوسٹ میٹرک اسکالر شپ سال 2015-16 کیلئے آن لائن درخواستوں کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ پوسٹ میٹرک فریش اور رینویل درخواستوں کی ادخال کی آخری تاریخ 30اکٹوبر 2015ء مقرر ہے۔ طلباء اپنی درخواستیں دی گئی ویب سائیٹ www.https://telanganaepass.cgg.gov.in پر آن لائن کرتے ہوئے اس کی ہارڈ کاپی اور ضروری اسنادات کے ساتھ متعلقہ کالجس میں داخل کریں اور زیادہ سے زیادہ اقلیتی طلباء و طالبات استفادہ کریں اور متعلقہ کالج انتظامیہ سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ سال 2014-15 کے پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کیلئے آن لائن کی گئی درخواستوں کو بارکوڈنگ کے ساتھ جلد از جلد دفتر اقلیتی بہبود سنگاریڈی ضلع میدک میں داخل کریں تاکہ ان درخواستوں کی بہت جلد اجرائی عمل میں آسکے۔