اسپکٹرم آکشن سے پہلے دن 53,531 کروڑ وصول

نئی دہلی ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ملک کے سب سے بڑے اسپکٹرم ہراج کے ذریعہ ایک دن میں 53,531 کروڑ روپئے وصول ہوئے ہیں ۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے تمام فریکونسی بیانڈس میں اپنی دلچسپی دکھائی ہے ۔ سوائے پرمیم 700 میگاہٹیز اور 400 میگاہٹیز بیانڈس کے تمام فریکونسی پر بولی دی گئی ۔ ایرویوز کا ہراج آج شروع ہوا جس سے تقریبا 53,531 کروڑ روپئے وصول ہوئے ۔ سب سے زیادہ اسپکٹرم بیانڈس 1800 میگا ہٹیز ہے ۔ جس کو 2G اور 4G سرویس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ 2100 میگا ہٹیز کو 3G اور 4G بیانڈ کے لیے استعمال ہوگا ۔ اس ہراج میں بھارتی ایرٹیل ، وڈوفون ، آئیڈیا ، سیلور اور ریلائنس جیو جے میں مسابقت چل رہی ہے ۔۔