اسٹور پر شاپ اینڈ ون اسکیم کی قرعہ اندازیGehna Elite Bridal

حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : دلہنوں کی من پسند ملبوسات کا مرکز Gehna Elite Bridal Store نے 19 نومبر 2017 سے ’ شاپ اینڈ ون اسکیم ‘ کا آغاز کیا ہے ۔ جس میں شاپنگ کرنے والے گاہکوں کو انتظامیہ نے ہر ہفتہ ہیرے کی پانچ انگوٹھیوں کی پیشکش کی ہے جس کے لیے شہر میں الگ الگ گہنہ اسٹورس پر ہر ہفتہ اس اسکیم کو روبہ عمل لانے کا نظم کیا گیا ہے ۔ ملبوسات کی خریداری پر گاہکوں کے لیے آج شام اس کا پہلا قرعہ جناب محمد شہباز برانڈ منیجر کے ہاتھوں نکالا گیا اور بالترتیب محترمہ ریکھا اشون کمار ، انیش گیتا اور دوسروں نے قرعہ نکالا ۔ اس قرعہ میں پانچ خوش نصیبوں جن کے کوپن نمبرات بالترتیب پتھر گٹی برانچ 0041 ، لاڈ بازار برانچ 0055 ، ٹولی چوکی برانچ 00193 ، عابڈز برانچ 00130 اور لاڈ بازار برانچ 00269 ہیں ۔ ان خوش نصیبوں کو انتظامیہ نے مبارکباد دی ۔ واضح رہے کہ گہنہ ایلیٹ برائیڈل اسٹور پر خواتین ، لڑکیوں اور دلہنوں کے ساتھ مختلف تہذیبوں کی نمائندگی کرنے والے ملبوسات جیسے کھڑا دو پٹہ ، ساڑیاں ، کھاگھرے ، شلوار سوٹس ، گاؤنس ، ہاف ساریز ، اور تیار شدہ ملبوسات اور ڈریس میٹریلس دستیاب جو ماہر ڈیزائنر کے ہاتھوں تیار کروائے گئے ہیں ۔ اس موقع پر محمد سعید ، اسٹاف اور دوسر موجود تھے ۔۔