اسٹالن کی قیادت قبول کرنے تیار ہوں : ایم کے الاگیری

مدورائی 30 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) یہ اشارہ دیتے ہوئے کہ وہ لڑائی بند کرنے اور صلح کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ایم کے الاگیری نے آج کہاکہ اگر انھیں دوبارہ پارٹی میں شامل کیا گیا تو وہ ان کے چھوٹے بھائی اور ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن کی قیادت کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اسٹالن کے بڑے بھائی نے کہاکہ انھیں اور نہ ہی ان کے فرزند کو پارٹی میں کسی عہدہ کی خواہش ہے۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ اگر انھیں دوبارہ پارٹی میں شامل کیا گیا تو وہ ان کے چھوٹے بھائی کی قیادت کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔ الاگیری نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ جب ہم کو پارٹی میں شمولیت کی خواہش ہو تو ہم کو اسٹالن کی قیادت قبول کرنا ہوگا۔ سابق مرکزی وزیر نے بظاہر اسٹالن کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ ٹاپ پارٹی قیادت کے ہمراہ کام کرنے کے لئے تیار ہیں اور کہاکہ وہ 121 ان کی حامی اس بات کا اعادہ کررہے ہیں۔